پاکستانی استاد احمد سایا نے دنیا کے پرعزم ترین ٹیچر کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی (نیٹ نیوز)کراچی سے تعلق رکھنے والے استاد احمد سایا نے دنیا کی معروف ترین کیمبرج یونیورسٹی کے ڈیڈیکیٹڈ (پرعزم ترین) ٹیچر 2019 کا ایواڈ جیت لیا۔کیمبرج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق احمد سایا طلبہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے سال 2019 کے بہترین استاد ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ جامعہ نے ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرز ایوارڈ 2019 کے لیے دنیا بھر سے 4 ہزار اساتذہ کو نامزد کیا گیا تھا جس میں 50 کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ ان شارٹ لسٹ کیے گئے اساتذہ میں آخری 6 کے درمیان حتمی مقابلہ ہونا تھا جس میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستانی استاد احمد سایا کو ملے جس کے ساتھ ہی وہ سال کے بہترین استاد ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ ان آخری 6 اساتذہ کا تعلق پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، ملائیشیا اور فلپائن سے تھا۔ احمد سایا گزشتہ 18 سال سے تعلیم و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس وقت احمد سایا اے لیول کے مختلف سکول اور کالجز سے وابستہ ہیں جو اکاؤنٹنگ اور ریاضی کے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ او اینڈ اے لیول کے اساتذہ کے لیے ٹریننگ کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ وہ سائیکومیٹرک ٹیسٹنگ اور کاؤنسلنگ کے ادارے ’ریویل پاکستان‘ کے چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) بھی ہیں جہاں وہ طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کی کمزوریوں کو سامنے لانے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ احمد سایا نے ایوارڈ جیتنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے ان تمام طلبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بارے میں سوچا، مجھے ان پر فخر ہے۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد میں اپنے آپ کو ایک بادشاہ کی طرح محسوس کر رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...