ہیلسنکی(این این آئی+ اے پی پی)بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکرکے دورہ فن لینڈ کے موقع پر تارکین وطن کشمیریوں اور انکے ہمدردوں کی ایک بڑی تعداد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سبرا منیم جے شنکر سرکاری دورے پر گزشتہ رات کو فن لینڈ کے دارلحکومت ہیلسنکی پہنچنے تھے ۔ کشمیری اور انکے ہمدر دہیلسنکی میں پارلیمنٹ کے باہر جمع ہو گئے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔