اگر امریکہ اس ماہ شمال مشرقی شام میں محفوظ علاقہ قائم نہیں کرتا تو یکطرفہ اقدام کرسکتے ہیں:اردوان

ترکی نے خبردارکیا ہے کہ اگر امریکہ اس ماہ شمال مشرقی شام میں محفوظ علاقہ قائم نہیں کرتا تو وہ یکطرفہ اقدام کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول سے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کی سرحد کے ساتھ کارروائی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔نیٹو کے اتحادی ملک ترکی اور امریکہ نے سرحدی پٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر فضائی اور زمینی گشت شروع کیا ہے تاہم ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ بڑے محفوظ علاقے کے قیام کے حوالے سے سست روی کا شکار ہے جس کا مقصد شام کی کرد فورسز کو سرحد سے پیچھے ہٹانا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن