اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے گھوٹکی مندر اور نمرتا واقعہ پر تحقیقات کے لئے 21 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔تفصیلات کے مطا بق کمیٹی کی سربراہی پارلیمانی سیکریٹری انسانی حقوق لال چند کریں گے جبکہ کمیٹی میں جے کمار اکرانی، چیلا رام،کرشن شرما،کنول اعجاز بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ڈی آئی جی گھوٹکی،ایس ایس پی،نمرتا کیورثا،بار کونسل اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کر یگی اور اپنی رپورٹ مرتب کرکے وفاقی حکومت کو پیش کریگی، کمیٹیکی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت کارروائی کرے گی ۔واضح رہے کہ سولہ ستمبر کو آصفہ ڈینٹل کالج میں بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش کاہاسٹل کے کمرہ نمبر تین سے برآمد ہوئی تھی۔
گھوٹکی مندر اور نمرتا واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
Sep 22, 2019