ریاض (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی طیارے پر امریکہ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو کمرشل فلائٹ پر امریکہ جانے سے روکا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے مہمان ہیں کمرشل فلائٹ سے امریکہ نہیں جا سکتے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ فراہم کیا۔