ارکان اسمبلی محسن داوڑ علی وزیر ہری پور جیل سے ضمانت پر رہا

Sep 22, 2019

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خڑقمر کیس میں گرفتار ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت منظور ہونے کے بعد خیبرپی کے کی ہری پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کا ان کی جماعت کے کارکنوں نے جیل سے باہر آنے کے بعد استقبال کیا ۔ خیال رہے کہ 18 ستمبر کو جسٹس ناصر محفوظ کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کی بنوں بینچ نے دوران سماعت 10 لاکھ روپے فی کس ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر گرفتار ارکان اسمبلی کی مشروط ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں ملزمان کو ملک سے باہر سفر کرنے سے روک دیا تھا جبکہ انہیں مہینے میں ایک مرتبہ پولیس سٹیشن میں حاضری کا حکم بھی دیا۔

مزیدخبریں