نیو یارک (آئی این پی/ این این آئی ) امریکہ میں کشمیری، خالصتان کے حامی اور ان کے ہمدرد بھارتی وزیراعظم نریندمودی کے دورے کے موقع پر (آج) ہیوسٹن ٹیکساس میں احتجاجی مظاہرے کریں گے اور ریلیاں نکالیں گے۔ کشمیریوں اورخالصتانی کارکنوں نے احتجاجی جھنڈوں، بینرز اوردیگرعلامات کے ذریعے اس موقع پر بھرپور احتجاج کی پوری تیاری کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے ہیوسٹن میں سکھ نیشنل سنٹر سے بھارتی وزیراعظم کے جلسہ عام کے مقام این آر جی سنٹر تک مارچ کیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہیوسٹن جلسے کو ایک اور دھچکا، حلقہ سے منتخب امریکی ممبر سٹیٹ نے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ٹیکساس کی اسٹیٹ ممبر شون تھیری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شون تھیری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ شون تھیری نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔ سٹیٹ ممبر نے کہا وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی، شون تھیری کے حلقہ انتخاب میں مودی کا جلسہ ہونا ہے۔
مودی کی آمد پر کشمیری، خالصتان کے حامی آج ہیوسٹن میں مظاہرے کرینگے
Sep 22, 2019