وزیرریلوے شیخ رشید نے آج لائن آف کنٹرول( ایل او سی) بھمبر سیکٹر پر جانے کا اعلان کردیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کنٹرول لائن بھمبر جا رہا ہوں، کشمیریوں کو پیغام دینے جا رہا ہوں کہ کشمیرکےساتھ جیئں گے،مریں گے،لڑیں گے اورکشمیرکی جدوجہدکی مکمل حمایت کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے مولانا فضل الرحمان لاک ڈاون نہیں کریں گے، ہم نے ایک سو چھبیس دن کا دھرنا دیا ،کوئی آسان کام نہیں ہے،مولانا آزادی مارچ ضرور کریں اس کے ساتھ کشمیر کالفظ ضرور لگائے،یہ ناموث رسالت کی بات کرتے ہیں جو آئین و قانون ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا ہے دنیا کی کوئی طاقت اسے بدل نہیں سکتی،دینی مدرسوں کے طلبا کو ورغلایا نہ جائے،میں عاشق رسول اسمبلی میں موجود ہوں،مدرسے کے طلبا کشمیر آزادی مارچ میں ضرور حصہ لیں اگر ان کا مقصد خانہ جنگی ہے اس میں وہ کامیاب نہیں ہونگے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا کے دھرنے میں شامل نہیں ہونگے،میں عبدالغفور حیدری کے ذریعے مولانا کو پیغام بھجوا چکا ہوں کہ اپنے اندر چھپی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے،ناموث رسالت کا جھنڈا اٹھانے کیلیے اسمبلی میں اکیلا ہی شیخ رشید کافی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا راولپنڈی میں تین یونیورسٹیوں کی منظوری دینے شکر گزار ہوں.
آج کنٹرول لائن بھیمبرجارہاہوں,کشمیرکےساتھ جیئں گے،مریں گے،لڑیں گے:شیخ رشید
Sep 22, 2019 | 10:34