لاہور (سٹاف رپورٹر) اوساکا یونیورسٹی جاپان شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے پنجاب یونیورسٹی اردو ڈیویلپمنٹ کمیٹی (ادارہ تالیف و ترجمہ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارہ تالیف و ترجمہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر کو ادارے میں تراجم کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ڈین کلیہ علوم شرقیہ و پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی کاوشوں کی بدولت ادارہ تالیف و ترجمہ کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے ادارے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جاپان کی ترقی کا ایک اہم سبب جاپانی زبان کا فروغ اور مختلف علوم کی کتب کو جاپانی زبان میں منتقل کرنا ہے۔
اوساکا یونیورسٹی جاپان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مرغوب حسین کا دورہ جامعہ پنجاب
Sep 22, 2019