فیکٹری مالکان اورمزدوروں کا تنازع حل،کیس داخل دفتر

Sep 22, 2019

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کمشنرمعاوضہ جات نے ذاتی دلچسپی اورکاوشوں کے بعد فیکٹری مالکان اورمزدوروں کے درمیان عرصہ دراز سے چلنے والا تنازع حل کروا کرکیس کوداخل دفتر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنرمعاوضہ جات واسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر کی عدالت میں کئی سال قبل انیس نامی مزدورنے کیس دائرکرتے ہوئے فیکٹری مالک فرحان سے دوران ڈیوٹی آنکھ ضائع ہونے کے معاوضہ وعلاج معالجے کے خرچے کی ادائیگی کامطالبہ کیا تھا جس پرفیکٹری مالک نے بخوشی انیس کو 2لاکھ40ہزارروپے معاوضہ اداکردیا ۔

مزیدخبریں