ٹرمپ کا سابق امریکی نائب صدرجوبائیڈن کے بیٹے کی یوکرائنی گیس کمپنی میں ملازمت کی تحقیقات کاحکم

Sep 22, 2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرائن کے نئے صدر سے اس سال موسم گرما میں یہ درخواست کی تھی کہ وہ سابق امریکی نائب صدر جو بائڈن کے بیٹے کے حوالے سے تحقیقات کریں، جو ایک یوکرائنی گیس کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔ مبینہ طور پر یہ گفتگو ایک ٹیلی فون کال پر ہوئی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا ۔

مزیدخبریں