کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عشائیہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ کراچی پر آئین کے آرٹیکل کا حوالہ دیاجائے تو کہا جاتا ہے سندھ توڑ رہے ہیں، لوگ مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ان کا کھانا پینا بند ہو جائے گا پاکستان کی 80 فیصد معیشت زرعی ہے، زرعی آمدنی پر فیڈرل انکم ٹیکس نہیں ہوگا، کیا زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کیلئے آئین میں ترمیم نہیں ہونی چاہئے، زمینداروں کے خلاف بات نہیں کر رہا۔ فیڈرل انکم ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے جمع ہوتا ہے کیا ملک کی ستر فیصد آمدنی پر فیڈرل انکم ٹیکس ہونا چاہئے، ٹیکس کی بنیاد کو توسیع دینی چاہئے، ٹیکس ٹربیونلز غیر جانبدار ہونا چاہئیں۔
کیا 80 فیصد زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کیلئے آئینی ترمیم نہیں آنی چاہئے: فروغ نسیم
Sep 22, 2019