لاہور( این این آئی )فن گائیکی کا سرمایہ، مدھر اورسریلی آواز کی مالک برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی 93ویں سالگرہ منائی گئی ۔ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں۔نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا، اپنے فن اورمحبت کی بنا ء پر لوگوں نے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب دیا۔ نورجہاں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1935ء میں بطورچائلڈ اسٹارفلم ’’پنڈ دی کڑیاں ‘‘سے کیا جس کے بعد ’’انمول گھڑی‘‘،’’ہیرسیال ‘‘اور ’’سسی پنو ‘‘جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر آزمائے۔1941ء میں موسیقار غلام حیدر نے انہیں اپنی فلم ’’خزانچی ‘‘میں پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف کروایا۔ملکہ ترنم نور جہاںنے مجموعی طور پر10ہزار سے زیادہ غزلیں اور گیت گائے ۔
لیجنڈ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی 93ویں سالگرہ منائی گئی
Sep 22, 2019