کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی کے کمشن کی 6 روزہ سماعت مکمل ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کمشن کی سماعت جسٹس (ر) افضل الرحمن نے کی۔ مجموعی طور پر 95 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی دوران سماعت 15 لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی۔ دو افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کئے گئے۔