اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے،مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنے پیغام میں کہا آج دنیا بھرمیں امن کا دن منایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، نہتے بچوں اورخواتین پرپیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے۔ انسانی بنیادوں پرکوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، نوجوان کشمیریوں کوبھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہٹلرکے اوتارمودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بل گیٹس کیا آپ سمجھتے ہیں فاشست مودی کو ٹائلٹس بنانے پرایوارڈ دینا چاہیے۔؟