ملتان( کرائم رپورٹر)پولیس تشدد کا شکار لیہ کا رہائشی شہری نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا‘صغیر عباس کو دوران تشدد سر پر گہری چوٹ آئی تھی جسے9روز قبل نشتر ہسپتال میںداخل کرایا گیا اور تشویشناک حالت کے باعث تین روز قبل آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیاآر پی او اور کمشنر ڈی جی خان نے گزشتہ روز صغیر کی عیادت بھی کی تھی متوفی کے بھائیوں نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو لیہ بھجوادی گئی ہے۔