پاکستان، بھارت باہمی تجارت کے مجموعی حجم میں 41 فیصد کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا مجموعی حجم 19 کروڑ 94 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت سے 41 فیصد کم ہے تاہم دو ماہ کی تجارت میں پاکستان کو 18 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت کا حجم 7 کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہا،، جو گزشتہ سال اگست سے 57 فیصد کم ہے۔ اگست کے دوران پاکستان کی بھارت کو برآمدات کا حجم صرف 24 لاکھ 69 ہزار ڈالر رہاجو پہلے سے 93 فیصد کم ہے جبکہ بھارت سے آنے والی اشیا کی مالیت 6 کروڑ 90 لاکھ 71 ہزار ڈالر تھی جو گزشتہ سال سے 47 فیصد کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...