شورکوٹ (نامہ نگار) تھانہ شورکوٹ سٹی کے مشہور مقدمہ قتل ، اقدام قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ دوملزموں کو سزائے موت سات، سات لاکھ روپے جرمانہ، تین کو 10سال قید اور جرمانہ جبکہ شک کی بناء پر تین افراد بری کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ سٹی کے مشہور مقدمہ قتل، اقدام قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سیدالیاس شاہ نے اعجاز حسین اور بلال کو جر م ثابت ہو نے پر سزائے موت اور سات ، سات لاکھ جرمانہ جبکہ سجاد احمد، مظفر علی اوربلال چشتی کو اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اور 25ہزار جرمانہ کا حکم سنایا جبکہ منظر عباس، اللہ دتہ، احمد علی کوشک کی بنا بری کر دیا ملزمان نے سال 2016 دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے ظفر کو قتل جبکہ عار ف اور سات سالہ ارسلان کو زخمی کر دیا تھا، ملزما ن کو سخت سکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت میں لایا گیا اس موقع پر تحصیل کورٹس شورکوٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔