ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا کہ اکتوبر میں ماسکو میں ہونے والے عالمی فورم ’’ رشین انرجی ویک 2019 ء ‘‘ کے موقع پر صدر ولادیمیر پیوٹن سے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم ( اوپیک ) کے سیکرٹری جنرل محمد بارکنڈو کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایوان صدر کے ترجمان دمرتی پیسکوف نے روسی خبر رساں ادارے تاس سے گفتگو کے دوران کیا۔