بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)تائیوان سے ڈپلومیٹک روابط ختم کرنے کے بعد بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست نے سولومن جزائر نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ ہفتے کو سامنے آنے والی اس پیشرفت پر چینی وزیر خارجہ وانگیی نے کہا کہ وہ جلد ہی باقاعدہ دو طرفہ تعلقات کے قائم ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ سولومن جزائر کے وزیر خارجہ جرمیا مانیلے نے اس مناسبت سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد اب دنیا میں صرف پندرہ ممالک بچے ہیں، جو تائیوان کو ایک باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں جبکہ چین، تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔