لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر میں ایک شاندار تقریب میں لاہور چیمبر کے ان ممبران کو گولڈن جوبلی سرٹیفیکیٹ دئیے گئے جن کی ممبرشپ کو پچاس سال یا اس سے زائد عرصہ گذر چکا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر الماس حیدر نے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کے ہمراہ ان ممبران میں گولڈن جوبلی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔تقریب میں لاہور چیمبر کے سابق صدور ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے ممبرشپ کے کنوینر اویس سعید پراچہ بھی موجود تھے۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے ممبران نے اپنے تجربات اور تجاویز شیئرکیں۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ وہ بہت سی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں مگر اس سے زیادہ پُر وقار تقریب میں نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبرجو آج ملک کا پریمیئر چیمبر آف کامرس بن چکا ہے ۔