وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت میں کہاجاتاہے شیخ رشیدایک سیٹ کاوزیرہے،بھارت کے لئے ایک سیٹ کاوزیرہی کافی ہے،وقت آیاتوبارڈرپرلڑوں گا، اس وقت سیاست چمکانے والاکشمیرکاوفادارنہیں ہوسکتا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نریندرمودی بنیادپرست ہندوذہنیت کامالک ہے،بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیاجارہاہے،بھارت نے 20لاکھ مسلمانوں کودوسرے درجے کاشہری قراردیا، قوم جاگ گئی ہے،مریں گے یامارکے رہیں گے،شیخ رشید نے کہا کہمودی کاایجنڈاپاکستان کوختم کرناہے، امریکاپراعتبارنہیں کیاجاسکتا،چین کی دوستی پریقین ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کرب کی زندگی گزاررہے ہیں، کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت میں کہاجاتاہے شیخ رشیدایک سیٹ کاوزیرہے،بھارت کے لئے ایک سیٹ کاوزیرہی کافی ہے،وقت آیاتوبارڈرپرلڑوں گا، اس وقت سیاست چمکانے والاکشمیرکاوفادارنہیں ہوسکتا،شیخ رشید نے کہا کہ نریندر مودی کی پاکستان کواندرسے توڑنے کی سازش ناکام ہوگئی۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ جیئیں گے، لڑیں گے مریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کو پیغام دینے ایل اوسی جا رہا ہوں، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔
وقت آیاتوبارڈرپرلڑوں گا،اس وقت سیاست چمکانے والاکشمیرکاوفادارنہیں ہوسکتا:شیخ رشید
Sep 22, 2019 | 14:18