وزیراعلی،وزیراور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی پر استعفیٰ دیں:مریم اورنگزیب

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی، وزیر اور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی استعفی دیں،،افسران کو معطل کرکے نااہل حکمران اپنی مجرمانہ غفلت اور نالائقی پر پردہ نہیں ڈال سکتے،،پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ڈینگی کے ٹیسٹ اور دوائی کو مفت کیا جائے، پریس کانفرنسوں، سوشل میڈیا اور بیانات سے ڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا،عوام کی طرح ڈینگی کے مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی، وزیر اور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی استعفی دیں ،یہ پہلی حکومت ہے جو اپنی نااہلی، جھوٹ اور مجرمانہ بے حسی کا خود چرچا کررہی ہے ،افسران کو معطل کرکے نااہل حکمران اپنی مجرمانہ غفلت اور نالائقی پر پردہ نہیں ڈال سکتے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی، وفاقی وصوبائی وزراءمشیر ہسپتالوں میں دفاتر کھولیں،پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ڈینگی کے ٹیسٹ اور دوائی کو مفت کیا جائے ،ڈینگی ہیلپ لائن جو شہباز شریف بنا گئے تھے اس کو چوبیس گھنٹوں کے لئے کھولا جائے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کانفرنسوں، سوشل میڈیا اور بیانات سے ڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا، نالائق ، نااہل حکومت کی ڈینگی پر پریس کانفرنس نہیں بلکہ اپنی نالائقی اور نااہلی کا فخریہ اعلان تھا،ساری دنیا کو پتہ ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دس ہزار ہوچکی ہے، حکومت کو اب اطلاع ہوئی۔شکر ہے کہ آج اعدادوشمار تو تسلیم کئے گئے، ورنہ نالائق حکومت مسلسل انکار کررہی تھی ،عوام کی طرح ڈینگی کے مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق اور بے حس حکومت نے شہباز شریف کے حسد میں ان کا ڈینگی سے بچنے کا پروگرام بھی بند کر دیا،نالائق حکومت کے پاس نہ معاشی ، نہ کاروباری اور نہ ہی ڈینگی کی روک تھام کا پلان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن