جنوبی پنجاب میں کپاس کی پیداور میں 50 فیصد کمی کا خدشہ

Sep 22, 2019 | 17:18

ویب ڈیسک

جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کپاس کی تیار فصل پر سفید مکھی نے حملہ کردیا   جس کے باعث رواں سال کپاس کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی خدشہ پیدا ہوگیا ۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کپاس کی تیار فضل پر سفید مکھینے حملہ کررکھا ہے،اگر کپاس کے کاشتکاروں نے مناسب وقت پر فصل پر سپرے نہ کیا توآئندہ سال کپاس کی پیداوار کم ہوسکتی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ نائٹروجنی کھاد کے زیادہ استعمال سے سفید مکھی پھیلتی ہے اور فصل میں پانی کی مقدار کم ہونے سیاس کا حملہ زیادہ ہوجاتا ہے ۔ترجمان کے مطابق سفید مکھی کے حملہ کی وجہ سے رواں سال کپاس پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔محکمہ زراعت کے مطابق سفید مکھی کے حملے کے بعد کاشکاروں کی رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کاشتکاروں کو پیدوار بہتر بنانے کے لیے آگاہی دینے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی سفید مکھی فصل میں پتوں کا رس چوس کر پودوں کو کمزور کردیتی ہے۔

مزیدخبریں