لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر میاں غلام مرتضی مرتضائی نے کہا ہے کہ دیار غیر میں ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے والے پاکستانی شہریوں کے ساتھ پی آئی اے کا رویہ توہین آمیز ہے، مشکل کا شکار شہریوں کو پی آئی اے لوٹ رہی ہے وزیر اعظم سعودی عرب، امارات اور گلف کنٹریز میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو پی آئی اے کے ظلم سے بچائیں ۔سعودیہ سمیت دیگر ممالک میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کے قیمتی زرمبادلہ نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 6ماہ سے کام بند ہیں اور لوگ بیروزگار ہیں۔ پاکستان واپسی کا ٹکٹ کئی گنا زیادہ سعودی ریال میں بلیک میں مل رہا ہے۔ حالات سے مجبورلوگ کیا کریں ،اتنے مہنگے ٹکٹ کہاں سے خریدیں ان مشکل حالات میں حکومت بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کرے۔