لاہور (پ ر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز آنے والی سردیوں کے پیش نظر آگاہ کرتی ہے کہ موسم سرما کے دوران گیس کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق 3 گنا سے زائد ہو جاتا ہے۔ شدید سردیوں کے دوران یہ فرق 500 (ایم ایم سی ایف ڈی) تک چلا جاتا ہے۔ سردیوں میں گیس صرف کھانا پکانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔ گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر حکومت پاکستان ایل این جی کی درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ ان تمام تر کاوشوں کے باوجود صنعتی شعبہ جات کوکچھ لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گیس کے استعمال میں تھوڑی سمجھداری سے صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مضر صحت روایتی گیس ہیٹر کی بجائے الیکٹرک ہیٹر کا استعمال اور روایتی گیزر کی بجائے ترجیحی بنیادوں پر سولر یا انسٹنٹ گیزر کا استعمال کیا جائے۔ روایتی گیزر کے ساتھ سیور کون اور ٹائمر ڈیوائس کا استعمال بھی لازمی کریں۔