ننکانہ : گرانفروشوں کیخلاف آپریشن‘ہزاروں کے جرمانے‘وارننگ نوٹسزجاری

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو کا قصبہ بچیکی میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، ہزاروں روپے کا جرمانہ وصول کرنے کے علاوہ متعدد دوکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن