سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور کی ہدایت پرنئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنرسارہ لونی نے تحصیل بھر میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کئے،منڈی مڑھ بلوچاں میںمتعدد گھروں سے پولیو کے قطرے پلانے کے بارے دریافت کیا،عوام نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا،جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس گرم موسم میں محکمہ صحت کے ملازمین بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے محکمہ صحت سے تعاون کرنا چاہئے۔