جوئیانوالہ (نامہ نگار)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن لیڈروں کو اپنا انجام نظر آگیا ہے ن لیگ میں دھڑے بندی ہے مریم نواز ارو انکے حواریوں نے جو مذموم کھیل شروع کررکھا ہے وہ قوم سے ڈھکا چھپا نہیں، شہباز شریف گڈ کوپ بیڈ کوپ کا کھیل کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں پیپلز پارٹی کا شیرازہ بھی بکھرنے والا ہے کرپٹ پی پی پی رہنما بھی نواز لیگ کی طرح این آر او چاہتے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خان نوید اختر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی حکومت کے نظر انداز کئے گئے غریب طبقات کو احساس پسماندگی سے باہر نکال کر ان میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو احساس برتری میں تبدیل کیا ہے مقامی سطح پر عوام کو بھرپور ریلیف دیا جارہا ہے ، ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی یہ حکومتی جدوجہد کامیابی کی منازل تیزی سے طے کررہی ہے جو اپوزیشن جماعتوں کو برداشت نہیںہورہا۔