عارفوالا:  غیرت کے نام پر لڑکی کے ورثا نے نوجوان کا بازو کاٹ دیا

 عارفوالا (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں 45 ای بی قبولہ میں غیرت کے نام پہ لڑکی کے ورثاء  نے کلہاڑی سے نوجوان کا بازو کاٹ دیا۔ نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عبدالشکور نامی شخص کا بیٹا 22 سالہ شاہ بہرام اپنے گاؤں میں موجود تھا کہ لڑکی کے ورثاء  نے 6 ماہ قبل لڑکی کے گھر سے بھاگنے میں مدد دینے کے شبہ میں نوجوان پہ حملہ کر کے کلہاڑی سے اس کا بازو کاٹ دیا۔ پولیس تھانہ صدر  تفتیش میں مصروف ہے۔

ای پیپر دی نیشن