راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات میں گرامر سکول کا مثالی رزلٹ

راولپنڈی (  پ ر) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020ء میں گرامر پبلک  سکول چاندنی چوک کا مجموعی رزلٹ سو فیصد آنے پر تعلیمی حلقوں نے ایڈ منسٹیٹر شمیم حیدر سید اور ان کی تدریسی ٹیم کو مبارک باد دی ہے. گذٹ کے مطابق فائزہ طاہر1066، ایمن عمران 1062حسانہ بیرا1060 نمبروں کے ساتھ طالبات سائنس گروپ میں ٹاپ تھری پوزیشن میں رہیں ۔بوائز سائنس گروپ میں حسن رضا 1065 نمبروں کے ساتھ اول قاسم خورشید1051 دوم اور سید نور الحسن کاظمی1044 نمبروں کے ساتھ سوئم رہے۔ جنرل سائنس گروپ میں دعا رانی984اول ثنا ملک دوم اور ربیہ آصف 925نمبروں کیساتھ سوئم رہیں۔ مجموعی طور پر 93سٹوڈنٹس نے اے ون اور اے گریڈ سے کامیابی حاصل کی ۔ ایڈ منسٹیٹر شمیم حیدر سید  نے کہا کہ میٹرک میں طلباء کا مثالی رزلٹ  درخشاں ماضی کی روایت کا تسلسل ہے انکا کہنا تھا اے ون کے حامل طلباء کو تقریب میں ابو محمد رضوی گولڈ میڈل اور کیش پرائز دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن