پاکستان کو گھس کر مارنے کی بھڑکیں لگانے والے بھارتی جرنیل آپس میں ہی گتھم گتھا

نئی دہلی: نریندرا مودی سرکار کو دیکھا دیکھی بھارتی فوج بھی سیاست کی راہ پر چل پڑی، اختیارات کی جنگ میں دو تھری سٹار جرنیل آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت میں پھوٹ پڑ گئی۔ پاکستان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو دو دو جرنیل چلانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کی چھپن انچ چھاتی پہلے ہی سکڑ کر آدھ فٹ رہ گئی تھی اب بھارتی فوج نے ڈوبنے کے لیے چلو بھر پانی کا انتظام بھی کر لیا پاکستان کو گھس کر مارنے کی بھڑکیں لگانے والے بھارتی جرنیل آپس میں ہی گتھم گتھا ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز نے خبر دی ہے کہ پاکستانی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے دو جرنیل اختیارات کی جنگ میں مارا ماری پراتر آئے، یہاں تک کہ آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

پنجاب اور راجستھان کی سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو Lieutenant General Alok Kler نے احکامات جاری کیے تو سیکنڈ ان کمانڈ Lieutenant General KK Repswal نے حکم ماننے سے انکار کردیا۔

ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو اب دو دو جرنیل چلانے لگے۔ بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے، نے اپنے وائس چیف کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی۔

ای پیپر دی نیشن