تبدیلی نے مہنگائی کے سونامی کاروپ دھارلیا،اسامہ اشفاق سرور

  بھارہ کہو(نامہ نگار) تبدیلی نے مہنگائی کے سونامی کاروپ دھارلیا،احتساب کے نام پر سیاسی انتقام، ملکی معیشت تباہ اور عوام کا جینا دوبھر کر دیا گیا۔ ملک تاریخ کے نازک دوراہے پر ۔سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر آگئی،اے پی سی نہ صرف کامیاب رہی بلکہ کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جاچکے ۔صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، معاشرے کو آگاہی، شعور اور معلومات میڈیا کے ہی مرہون منت ہے ۔ان خیالات کا اظہامسلم لیگ ن پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل، تحصیل مری سے متعدد بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو نے والے ،سابق صوبائی وزیر مرحوم راجہ اشفاق سرور خان کے صاحبزادے اورمسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اسامہ اشفاق سرورنے کیا۔ انہو ں نے فیڈرل رورل ایسوسی ایشن ااف جرنلسٹس و پریس کلب بھارہ کہو کے کردار کو بھی سراہا ۔اس موقع پر پریس کلب بھارہ کہو جنرل سیکرٹری پروفیسر وقار حسین عباسی نے اسامہ اشفاق سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انکے والد راجہ اشفاق سرور خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر یونین کونسل 6کے وائس چیئرمین راجہ افضال عباسی، ملک شاکر اعوان،محمدادریس عباسی،محمد جنید،قاسم نواز،محمدا مین خان،نادر عباسی، محمدامتیاز عباسی ،سدھیر احمد کیانی، راجہ خرم ،ابراراحمد، فاروق علی،فراکت علی،اسامہ وقار عباسی،کامران خان مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...