ضلع چکوال کے عوام کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی

Sep 22, 2020

چکوال(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہا کہ تبادلے سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں اور دو سال جو ضلع چکوال کی عوام کی خدمت میں گزارے ہیں اپنی زندگی کے یادگار دن ہیں اور اس دوران میں حتی المکان خلوص نیت اور دلجمی کیساتھ ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے اور ضلع چکوال کے عوام کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ وہ چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر کی طرف سے ڈپٹی کمشنرعبدالستار عیسانی کے تبادلے پر انکی ضلع چکوال کیلئے خدمات کے اعتراف میں انہیں اصل سونے کامیڈل پہنانے کی تقریب میں گفتگو کررہے تھے ۔

مزیدخبریں