ا فراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا :مومنہ وحید 

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ   معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ا فرتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا   ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیںاپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر ے گی حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن