جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما امیدار چیئرمین یوسی1 رانا پرویز احمد نے کہا ہے کہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان میںقومی اتحاد، یکجہتی کی اشد ضرورت ہے پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے ملک اس وقت کسی تحریک یا احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں اپنے سیاسی مفادات ،تنازعات سے بالاتر ہوکر قومی اتحاد ،یکجہتی اور مفاد کیلئے کام کرنیکی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کینال ویو کالونی (ڈیرہ خورشید) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔