سماجی ترقی کیلئے طلباء کی تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے: میاں محمود الرشید

Sep 22, 2020

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سماجی ترقی کے لئے طلباء کی تربیت ناگزیر ہے اور اس حوالے سے تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے رچنا بلاک کیمپس کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز وہاں کے طلباء کی سماجی تربیت ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ایسے ممالک معاشی اور سماجی حوالے سے ترقی کی تمام منازل باآسانی طے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بھی طلباء کی نصابی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کے ساتھ مشروط ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کا یہ خاصہ ہے کہ وہ ہمیشہ طلباء کی نصابی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی تربیت کے لئے بھی کوشاں رہا ہے۔

مزیدخبریں