قصور و نواح میں کیمیکل ملے زہریلے دودھ کی فروخت جاری

قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور اور نواح میں مصنوعی جعلی زہریلے دودھ کی بدستور سرعام فروخت جاری جسکے استعمال سے بچوں اور بڑوں میں مہلک بیماریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق قصور اور مضافات میں مضر صحت مصنوعی زہریلا دودھ کا کاروبار عروج پر اس گھناونے کاروبار کو روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تاہم گوالوں کا مکرو دھندہ زور شور سے جاری ناجائز آمدن سے گوالے راتوں رات بے نامی جائیدادوں کے مالکان بن گئے ملزمان روپے کی خاطر مضر صحت جعلی مصنوعی زہریلا دودھ فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں شہریوں، فلاحی،اصلاحی تنظیموں ‘ ڈسٹرکٹ بار کے سینئرز ووکلا ایم یاسین فرخ،یونس کیانی،چوہدری انور ہنجرا،ملک شفیق، ملک عمیر شوکت،حافظ رضوان، ملک بلال، میاں شہباز، ملک عبدالرشید، چوہدری سلیم ساجد ودیگر نے اعلیٰ حکام سے کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...