فنکاروں کی ایکشن کمیٹی کاپنجاب حکومت کے نارواسلوک کیخلاف مظاہرہ 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جڑواں شہروں کے فنکاروں کی ایکشن کمیٹی نے پنجاب حکومت کے نارواسلوک کیخلاف گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں فنکاروں نے پنجاب حکومت اور پنجاب آرٹس کونسل کیخلاف شدید نعرے بازی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منور خان آفریدی نے کہا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے نام پر فنکاروں سے تین بار فارم لینے کے باوجود اب پھر یہ فارم مانگے جارہے ہیں،  انجم ملک نے کہا پنجاب حکومت اور آرٹس کونسل فنکاروں کی بار بار تذلیل کرنے سے باز آئے،احسان قریشی نے کہا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی 
نہ صرف رقم بڑھائی جائے بلکہ اس کی فی الفور ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،اس موقع پر شہزاد پپو نے کہا کہ فنکاروں کے مطالبات فوری تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک پھیلایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن