اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد6ہزار424ہوگئی ہے اور3 لاکھ6 ہزار886 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے582نئے کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ 93ہزار159متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکیٹو کیسزکی تعداد7ہزار303 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار243ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار487، خیبرپختونخوا میں37 ہزار387، بلوچستان میں 14ہزار499، اسلام آباد میں16 ہزار207، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار550 اور گلگت میں 3 ہزار513کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار227 اور سندھ میں 2 ہزار463 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں82 اور آزاد کشمیر میں69 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔