اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی الاٹمنٹس پر حکم امتناع کی خلاف ورزی کے خلاف کیس میں ڈی جی ہاوسنگ فاونڈیشن سے جواب طلب کرتے ہو ئے ڈی جی فیڈرل ایمپلائیز ہاوسنگ سوسائٹی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم امتناع کے باوجود کس کس کو پلاٹ الاٹ کیا،رپورٹ دیں،عدالتی حکم کے باوجود کس اتھارٹی کے تحت وزارت ہاوسنگ پلاٹ الاٹ کرتی رہی؟ہم نے اسٹے دے رکھا ہے جب تک متاثرین کو معاوضہ نہیں ملے گا کسی پلاٹ الاٹ نہیں ہو گا، چیف جسٹس نے کہاکہ جب تک اسلام آباد کے آخری متاثرہ شخص کو معاوضہ نہیں ملتاتب تک پابندی برقرار رہے گی ۔یاد رہے کہ عدالت نے 25 اکتوبر 2019 کو سی ڈی اے اور ہاوسنگ فاونڈیشن کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی لگائی تھی۔
پلاٹوں کی الاٹمنٹس پرحکم امتناع کی خلاف ورزی پر ڈی جی ہاؤسنگ فاونڈیشن سے جواب طلب
Sep 22, 2020