اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ذہنی مریض مجرمان کی سزائے موت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مجرمان کی ذہنی حالت کے جائزے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیاجسٹس منظور ملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے قراردیا کہ پروفیسر رضوان تاج میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہونگے،ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر صائمہ دائوود ، پروفیسر علی نبی ہاشمی، شیخ زید ہسپتال لاہور کے پروفیسر الطاف بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہونگے، عدالت نے میڈیکل بورڈ سے 19 اکتوبر تک جواب مانگ لیا ۔ یاد رہے کہ سزائے موت کے تین مجرمان کے اہلخانہ کے ذہنی معذوری پر پھانسی نہ دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
سزائے موت کیس،سپریم کورٹ کامجرمان کی ذہنی حالت کے جائزے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل ،19اکتوبرکوجواب طلب
Sep 22, 2020