دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے متعدد اداروں نے آپس میں ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس کا مقصد فلمی صنعت کے پروڈکشن اور ٹریننگ کے شعبوں میں قریبی تعاون بھی ہو گا اور علاقائی سطح پر مل کر ایک فلم فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ اس بارے میں ابوظہبی فلم کمشن اسرائیل فلم فنڈ اور یروشلم فلم اینڈ ٹیلی ویژن سکول کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ بات ان اداروں نے پیر کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ اس معاہدے کے تحت ایک سالانہ علاقائی فلمی میلہ بھی منعقد کیا جایا کرے گا، جو ایک سال ابوظہبی میں اور ایک سال اسرائیل میں ہوا کرے گا۔