نوازشریف نے برطانوی ہائی کمشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا: ذرائع  اسلام آباد ہائیکورٹ آج  سماعت کریگی 

Sep 22, 2020

 اسلام آباد (این این آئی) نواز شریف نے برطانوی ہائی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت دائمی وارنٹ جاری کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے بذریعہ ای میل نوٹس کی کاپیاں نوازشریف کو بھجوا دیں۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کیلئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام آبادہائی کورٹ کا 2رکنی بینچ (آج) منگل کو نواز شریف کی درخواستوں پر سماعت کریگا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل برطانوی ہائی کمیشن کی دستاویزعدالت میں پیش کریں گے۔

مزیدخبریں