لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈز آج انٹرمیڈیٹ پارٹ 2  کے نتائج کا اعلان کرینگے

Sep 22, 2020

لاہور (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) امتحان سالانہ 2020  کے نتائج کا اعلان آج 22 ستمبر بروز منگل کو شام5 بجے کیا جائیگا۔ اس حوالے سے بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالب عالم اپنے امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ (80029) پر اپنا رولنمبر SMSکر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں طالب علموں کی رہنمائی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا رول نمبر معلوم کرنے لئے بورڈ کی ویب سائیٹ کا مطالعہ کریں۔ علاوہ ازیں صباح نیوز کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز آج انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کا اعلان کرینگے۔

مزیدخبریں