ریوڈی جنیرو کا 4 اکتوبر سے فٹبال شائقین کو سٹیڈیمز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ 

Sep 22, 2020

ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) ریو ڈی جنیرو نے 4 اکتوبر سے شائقین فٹ بال کو دوبارہ سٹیڈیمز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریو ڈی جنیرو نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث 6 ماہ سے شائقین کے سٹیڈیمز میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے میئر نے کہا ہے کہ فٹ بال لیگ کے پہلے میچ میں 20 ہزار مداحوں کو سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

مزیدخبریں