جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ انفرادی رکن ملک اقوام متحدہ کے صحیح کام کے دوران پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔چانسلر مرکل نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں اور اسی طرح ہم دوسرے کی پریشانیوں کے بھی ساتھ ہیں، ہم ایک ہی دنیا ہیں۔انہوں نے اس دوران جرمنی کے دعویٰ کو بھی پیش کیا اور کہا کہ جرمنی سلامتی کونسل میں کوئی بھی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہے۔یاد رہے کہ جرمنی ، بیلجیم ، جمہوریہ ڈومینیکن ، ایسٹونیا ، انڈونیشیا ، نائیجر ، جنوبی افریقا ، تیونس ، ویتنام ، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنس اس وقت یو این ایس سی کے غیر مستقل رکن ملک ہیں جبکہ روس ، چین ، فرانس ، امریکا اور برطانیہ اس کے مستقل ممبر ہیں۔