سوگا اور ٹرمپ جاپان امریکا اتحاد مضبوط تر بنانے پر متفق

Sep 22, 2020 | 12:52

ویب ڈیسک

 جاپان کے وزیرِاعظم سوگا یوشی ہیدے اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان امریکا اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔سوگا نے اس ٹیلی فونک گفتگو کے بعد میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اتحاد کو مزید ترقّی دینے کیلئے جسے وہ علاقائی امن و استحکام کی بنیاد سمجھتے ہیں، مل کر کام کریں گے۔ سوگا نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغواء ہونے والے جاپانی شہریوں کا معاملہ حل کرنے میں وہ امریکا کی مکمل حمایت چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اس معاملے پر وہ جاپان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔رہنماوں نے اتفاق کیا کہ دونوں اتحادی کووِڈ 19 کیلئے ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے ساتھ ساتھ اس کے علاج کے سلسلے میں تعاون کریں گے۔انہوں نے ہند بحرالکاہل خطے کو آزاد اور کھلا رکھنے کے سلسلے میں قریبی تعاون کی تصدیق بھی کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم سوگا کو بتایا کہ کسی ہنگامی صورتحال میں وہ انہیں 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں