جدید جمہوریت کی راہ میں سیاسی جماعتوں کاغیرجمہوری اسٹرکچرسب سے بڑی رکاوٹ ہے : فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپناغیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے۔ جو میرٹ کی بنیاد پر لیڈرشپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نوازاوربلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن