حکومت انتخابی اصلاحات کےایجنڈے کےلئےپرعزم ہے:شہزاداکبر

Sep 22, 2020 | 16:15

ویب ڈیسک

احتساب کے بارے میں مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کےلئے پرعزم ہے اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے حوالے سے ہراقدام کی حمایت کرے گی۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہاتھ سے ووٹ ڈالنے کے عمل میں شفافیت سے متعلق خدشات دور کرنے کے لئے انتخابات میں بائیو میٹرک نظام کاا ستعمال ضروری ہے۔مشیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ تبدیلی منفی سیاست کے ذریعے نہیں بلکہ صرف پارلیمنٹ سےہی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت اتفاق رائے سے مجوزہ انتخابی اصلاحات پر عملدرآمد چاہتی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی انتخابی اور آئینی ترمیمی بلوں کی منظوری دے چکی ہے جو   اب پارلیمنٹ سے حتمی منظوری کےلئے زیر التوا ہیں۔

مزیدخبریں